عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا جبھی ملک میں ایک مثبت سوچ اور نظریہ جنم لے گا جو ملک میں ایک انقلاب کا باعثِ بنے گا مصطفی کمال*
January 21, 2019
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا جبھی ملک میں ایک مثبت سوچ اور نظریہ جنم لے گا جو ملک میں ایک انقلاب کا باعثِ بنے گااور قوم کوقومیت و لسانیت کی بنیادتقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 18 لانڈھی پی ایس 94 میں منعقد کارنر میٹنگ کے شرکاء سیخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میگا سٹی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیاھے،اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے،70ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، اسپتالوں میں دوائیں نہیں،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے، پارکوں کی حالت خراب ترین ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اصل میں بنی ہی 25 جولائی کی شکست کے بعد ہے۔وہ لوگ جو کسی دنیاوی مفاد کیلئے ہمارے ساتھ تھے وہ خود دور ہو گئے۔ آج میرے ساتھ کھڑے ہونے والے پاکستانیت کے نظریے پر کھڑے ہیں۔اگر ہمارا ایک نمائندہ بھی یہاں سے جیتا تو یہاں کوئی مسئلہ نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا نمائندہ یہ نہیں بولے گا کہ میرے پاس اختیار نہیں۔ اگر لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترتا تو جھوٹ نہیں بولیں گے یہیں آکر استعفی دے دیں گیانہو ں نے کہا کہ ہم نے اس شہر میں پارٹی کے جھنڈوں کی وجہ سے نوجوا نوں کو مرتے ہوئے دیکھا ہے اس لئے ہم نے پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے بجائے قومی پرچم اٹھایا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے علاوہ کراچی والوں کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 جنوری کو بھاری اکثریت میں پی ایس پی جے امیدوار عرفان وحید جو کامیاب کراکر اہنے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکے