نوجوان پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کا اہم ترین سرمایہ ہیں، مصطفی کمال
January 17, 2019
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے نواجونوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا مصطفی کمال
نام والے نہیں بنو بلکہ کردار والے بنو کیونکہ آپ کے کردار سے پی ایس پی کی پہنچان ہو گی مصطفی کمال
پی ایس پی کی ایڈہاک یوتھ کمیٹی کے 20 اراکین کے ناموں کا اعلان
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ نوجوانوں کو سیاست میں آگے لا کر ملک میں نئی لیڈرشپ پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نوجوان پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کا اہم ترین سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان یوتھ کمیٹی کے تنطیمِ نو کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر نیشنل کونسل اراکین ڈاکٹر یاسر، طحہ خان ، مزمل قریشی سمیت یوتھ کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے ملک کو ایک بہترین نوجوان قیادت دینا چاہتے ہیں اورنوجوانوں کو آگے چل کر پی ایس پی اور پاکستان کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے نواجونوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان واحد ملک جس میں 65 لاکھ آباد ی نواجونوں پر مشتمل ہے اگر نواجونوں کو مواقعیں دئیے جائیں اور ان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔ انہوں نے یوتھ کمیٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نام والے نہیں بنو بلکہ کردار والے بنو کیونکہ آپ کے کردار سے پی ایس پی کی پہنچان ہو گی اس لئے اپنے اخلاق شائستگی اور لہجہ میں نرمی پیدا کریں اور پی ایس پی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس مو قع پر نیشنل کونسل کے رکن ڈاکٹر یاسر نے پی ایس پی کی ایڈہاک یوتھ کمیٹی کے 20 اراکین کے ناموں کا اعلان کیا اورایڈہاک یوتھ کمیٹی کے انچارج جنید شیرکوٹی کو منتخب کیا۔