Categories
خبریں

مصطفی کمال ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے نفرت کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو فروغ دیا عرفان وحید امیدوار پی ایس پی

مصطفی کمال ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے نفرت کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو فروغ دیا عرفان وحید امیدوار پی ایس پی

پی ایس 94 کی نشست پر ہونیو الے ضمنی انتخاب میں نامزد پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقےکے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد اورگھر گھر عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے۔ جبکہ انتخابی مہم میں عوام کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے ۔ اس موقع پر پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید اور پی ایس پی کی مرکزی قیادت سمیت شعبہ خواتین کی زمہ داران نے ڈور ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقاتیں اور انہیں پی ایس پی کا پمفلٹ تقسیم کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے امیدوار عرفان وحید نے کہاکہ مصطفی کمال ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے نفرت کی سیاست کی بجائے محبتوں کی سیاست کو فروغ دیا اور روز اول سے ہی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24جنوری2019 ء کو ہونے والے پی ایس 94 کے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی کے نامزد امیدوار عرفان وحید کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب کرائیں۔