اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کے جھلسنے پرعادل صدیقی کاغم و غصے کا اظہار
January 5, 2019
عوام کی جان و مال کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ایسے واقعات پر حکومت کی چشم پوشی باعث تشویش ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر عادل صدیقی نے اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آتشزدگی سے معصوم بچوں کے جھلسنے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سلنڈر پھٹنے کے واقعات آئے روز رونما ہورہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔گاڑیوں کی فٹنس چیک کیے بغیر انہیں پرمٹ جاری کر دیئے جاتے ہیں۔ اس تشویشناک عمل پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ایسے واقعات پر حکومت کی چشم پوشی باعث تشویش ہے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی گاڑیاں ناقابل استعمال ہیں انکے پرمٹ منسوخ کیے جائیں اورجھلسنے والے بچوں کو فلفور مکمل طبی امداد فراہم کی جائیں۔