Categories
خبریں

مصطفی کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو دی جانے والی آفر کراچی کی حقوق کی ترجمانی کرتی ہے آسیہ اسحاق

مصطفی کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو دی جانے والی آفر کراچی کی حقوق کی ترجمانی کرتی ہے آسیہ اسحاق

پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی مردم شُماری میں ستر لاکھ لوگ کم گِننے کا مقدمہ لڑیں میں اور میری پارٹی ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان قابل ستائش ہے

کر اچی کے حقوق کی باتیں کرنے والے خالد مقبول صدیقی نےچئیر مین پی ایس پی کی جانب سے دی جانے والی آفر پر اب تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کو کراچی اور کراچی کی عوام کی کوئی فکر نہیں یے

پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پی ایس پی چئیر مین مصطفی کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی مردم شُماری میں ستر لاکھ لوگ کم گِننے کا مقدمہ لڑیں میری اور میری پارٹی کی ان سے غیر مشروط حمایت کا اعلان قابل ستائش ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو دی جانے والی آفر کراچی کی حقوقِ کی ترجمانی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات کر اچی کے حقوق کی باتیں کرنے والے خالد مقبول صدیقی نےچئیر مین پی ایس پی کی جانب سے دی جانے والی آفر پر اب تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کو کراچی اور کراچی کی عوام کی کوئی فکر نہیں یے فکر ہے تو اپنی جیب بھرنے اور وزارتوں کے مزے لوٹنے کی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے ہے جو روز اول سے عوام کے بینادی حقوق کے لئے آواز حق بلند کر رہی ہے اور کرتی رہی گی