تعصب و لسانیت سے پاک قیادت میں ہی ملک وقوم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ سید مصطفی کمال
January 2, 2019
پی ایس پی کا منشور استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا
پی ایس پی مظلوم و محکوم عوام کی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔سید مصطفیٰ کمال
(پریس ریلیز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تعصب و لسانیت پر مبنی قیادت ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ لہذا تعصب و لسانیت سے پاک قیادت میں ہی ملک وقوم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، پاکستان کی سیاست میں پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو تعصب اور لسانیت سے پاک ہے اور پی ایس پی کا منشور ہی استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی پی ایس 94 کے مرکزی الیکشن آفس میں مختلف علاقائی وفود کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کی تکیمل کے حصول کے لئے کراچی کو تباہ برباد کر دیا ہے، دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔ اس دور جدید میں عوام پینے کے صاف پانی کی سہولت تک سے محروم ہیں، گھروں میں بدبو دار پانی مہیا کیا جا رہا ہے، جگہ جگہ سیوریج کاپانی کھڑا ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کراچی کا مقدر بن چکی ہیں، اس کے باوجود کراچی کی آبادی ستر لاکھ کم کر دی گئی ہے اور اہلیان کراچی کیلئے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد جماعت ہے جس نے کراچی کی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور کراچی کی ستر لاکھ آبادی کم کرنے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ کراچی مسائل حل صرف اور صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ہم کامیابی کے لیے عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔