کراچی پریس کلب کےانتخابات میں ڈیموکرٹس پینل کی کامیابی پرمصطفی کمال کی مبارکباد
December 30, 2018
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکرٹس پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نےکراچی پریس کلب انتخابات میں ڈیموکریٹس نو نو منتخب صدر امتیاز فاران،نائب صدر سعید سربازی ،ارمان صابر جنرل سیکرٹری ،راجا کامران خازن منتخب اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور زرد صحافت کی نفی اور آزادی صحافت کیلئے اپنی تمام صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے ۔