چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے ناظم آباد گلبہارٹاون آفس کوازسرنوتنظیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کردیا
December 30, 2018



پی ایس پی کے نظریہ ملک بھرمیں اپنی آپ و تاب کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مصطفی کمال
کراچی والوں آج آپ جو سکون سے سو رہے ہیں وہ ہماری بدولت ہے ہم نے ہتھیاروں کے خلاف سیاست کی
ہم اس شہر میں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں
فاروق ستار کو 1986 والی ایم کیو ایم نہیں بلکہ لیڈر شپ چائیے ، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناظم آباد گلبہار ٹاون آفس پر فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے محمد نعیم اور اظہر کی یاد میں ٹاون آفس کے باہر تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شہدا کوزبرداست خراج عقیدت پیش کیا ۔اجتماع میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ،صدر انیس قائم خانی،مرکزی رہنماء علاقائی ذمہ داران وکارکنان سمیت شہدا کے عزیز اقارب نے بہت بڑی تعداد میں شر کت ۔ تعزیتی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ شہدا کی قر بانیوں کو کبھی فر مواش نہیں کر سکتے اور انکالہو ضرور رنگ لائے گا انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا نظریہ ملک بھرمیں اپنی آپ و تاب کے ساتھ تیزی سے پھیل رہا ے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں وطن پرستی کا بول بالا ہو گا ، انہوں نے کہاکہ میں خالد مقبول اور فاروق ستار سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ٓاپ اپنا وزیر اعلی لا سکتے ہیں اپکو 3 بار موقع ملا لیکن اپ نے ایک بار بھی وزیر اعلی نہیں بنایا آپ نے دوسروں کو وزیر اعلی بنا دیا کیونکہ اپ لوگ وزیر اعلی نہیں بنا سکتے ، فاروق ستار اگر الیکشن جیت جاتے تو کیا 1986 والی ایم کیو ایم بنا سکتے تھے فاروق ستار کو 1986 والی ایم کیو ایم نہیں بلکہ لیڈر شپ چائیے ،20 سال تک حقیقی اور ایم کیو ایم بنا کر 20 ہزارلڑکے مارے اس وقت خیال نہیں آیا ،انہوں نے کہاکہ کراچی والوں آج آپ جو سکون سے سو رہے ہیں وہ ہماری بدولت ہے ہم نے ہتھیاروں کے خلاف کے سیاست کی ہم اس شہر میں پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیں خود بتایا کہ وہ 22 سال سے را سے پیسے لے رہے ہیں ہماری جنگ ہتھیار کی جنگ نہیں مائنڈ سیٹ کی جنگ ہے ہم نہ وفاقی حکومت کا حصہ ہیں نہ ہی صوبائی اسمبلی کا پھر بھی ہمارے کارکنان کو مارا گیا ہمارے پاس سیٹ نہیں لیکن ہمارے کارکنان دشمنوں کے اگئے ڈٹے ہیں ہم نے یہاں مارنے والوں کو روکا ہے ہم نے وقت کے فرعوں کے خلاف آواز بلند کی ہم اس وقت اس شہر میں آئے جب یہاں سچ بولنے کی سزا موت تھی انہوں نے کہاکہ22 اگست سے پہلے الطاف حسین کی سیاسی موت واقع ہو گئی تھی لیکن 22 اگست کے بعد کی ایم کیو ایم نے الطاف حسین کو نئی سانس دی ہے انہوں نے کہاکہ موت برحق ہے ایک دن سب کو آنی ہے ہم جب یہاں ائے ہم نے اپنے گھر والوں کو کہا کہ ہم مرنے جارہے ہیں اگر ہم مر جائیں تو ہمارے لیے رونہ نہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں آنے سے پہلے کسی کو نہیں بتایا ہماری آواز سے لوگ ہمارے طرف مائل ہوئے ہم نے کسی کو نہیں بلایا انہوں نے کہاکہ میں شہداء کے گھر گیا شہدا کے گھر والوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ہے،میں حکومت کے سامنے سخت الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہتا میں بس اتنا کہوں گا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے میرے کارکنان را کے خلاف لڑ رہے ہیں پروگرام کے اختتام پر شہد ا کی مغفرت اور بلند درجات کے خصوصی دعائیں کی گئی بعدازااں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کما ل نےصدر انیس قائم خانی کے ھمراہ ناظم آباد گلبہار ٹاون آفس میں تنظیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔