Categories
پریس ریلیز

پی ایس پی رہنماؤں، کارکنان اور دفاتر کو فوری سیکیورٹی فراہم کرے ،مصطفی کمال کا وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ

پی ایس پی رہنماؤں، کارکنان اور دفاتر کو فوری سیکیورٹی فراہم کرے ،مصطفی کمال کا وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ

پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پی ایس پی رہنماؤں، کارکنان اور دفاتر کو فوری سیکیورٹی فراہم کرے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے لیے پی ایس پی کا سب سے بڑا کردار ہے جس کی پاداش میں گزشتہ دنوں کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں پی ایس پی کے دو کارکنان اور دفتر کونشانہ بنایا تھاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے بلکہ پی ایس پی پرامن سیاسی جماعت ہے جو پر امن طریقے سے سیاسی جدوجہد کررہی ہے اور ملک سے نفرتوں کی سیاست کا ختم کرنا چاہتی ہے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑنا اور محبتوں کا پھیلا نے کی جدوجہد کر رہی ہیں