عام انتخابات2018 میں دھاندلی اور بے قائدگیوں کے الزامات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی سے متعلق پاک سرزمین پارٹی نیاسپیکر قومی اسمبلی کے نام ایک خط ارسال کیا ہے
September 26, 2018
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عام انتخابات2018 میں دھاندلی اور بے قائدگیوں کے الزامات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی سے متعلق پاک سرزمین پارٹی نیاسپیکر قومی اسمبلی کے نام ایک خط ارسال کیا ہے،خط میں پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے بیان کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کو اس بات پر سخت زور دیتی ہے کہ الیکشن عمل میں غفلت برتی گئی اور اس میں بے قائدگیاں عمل میں آئیں،لہذا مکمل انتخابی عمل کے طریقہ کار،شفافیت اور قانونی معاملات پر کئی بنیادی سوالات پیدا ہوئے،پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائی گئی اوراس معاملہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ /کواورڈینٹر کمیٹی کے سامنے بھی اٹھایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرار داد جس میں عام انتخابات 2018 میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاک سرزمین پارٹی کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سامنے اپنا موقف اور حقایق اور ثبوت پیش کرنے کے لئے بلایا جائے،اس سلسلے میں پی ایس پی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔