ضمنی انتخابات کے سلسلے میں این اے 243کے حلقے میں انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے جاری
September 13, 2018
کراچی ( پ ر )ضمنی انتخابات کے سلسلے میں این اے 243کے حلقے میں انتخابی سرگرمیاں زور وشور کے جاری ہیں اورپاک سر زمین پارٹی کے تحت عام انتخابات کے سلسلے میں این اے 243کے حلقے کے گلی گلی ، محلے محلے، گھر گھر بازاروں،دوکانداروں،سمیت مارکیٹوں جاکر عوام سے ملاقاتیں کیں انہیں پی ایس پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی الیکشن سیل افسز ، الیکشن افسز کے افتتاح کیا جارہا اس موقع پر عوام نے پی ایس پی امیدواران کو کامیاب کرانے کی یقین دھانی کرائی اور ضمنی انتخابات کے سلسلے میں این اے 243کے پی ایس پی کے امید وار سید آصف حسنین گلشن اقبال کی مارکیٹ، بازاروں، دکانداروں سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کیں اور ضمنی انتخابات ہوئے سلسلے میں چئیر مین مصطفی کمال کا خط بھی تقسیم کیا اس موقع پر این اے 243 کے امیدوار آصف حسنین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ملک سے نفرتوں کی سیاست کا ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کرنا ہے بھائی کو بھائی سے ملانا ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے،اور پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر کی ایک بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل صرفِ پی ایس پی ہی حل کر سکتی ہیانہوں نے این اے 243, کی حلقے کی عوام سے اپیل کی ہے 14 اکتوبر اپنے گھروں سے نکل کر پی ایس پی کے امیدوار کو کامیابی کرائی۔