Categories
پریس ریلیز

شعبہ اطلاعات کسی بھی جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مصطفی کمال چئیر مین پی ایس پی

شعبہ اطلاعات کسی بھی جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مصطفی کمال چئیر مین پی ایس پی

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ شعبہ اطلاعات کسی بھی جماعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پارٹی اسوقت تک محترک نہیں ہو سکتی جب تک اس پارٹی کا شعبہ اطلاعات فعال نہ ہو کیونکہ پارٹی اور قیادت کا پیغام عوام اور کارکنوں تک پہنچانے کیلئے شعبہ اطلاعات کا منظم اور فعال ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی میں الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کو فعال بنانا ہو گاکیونکہ آج کا دور میڈیا وار کا دور ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ہتھیاریے اور قوم کو متحد کرنے میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ آنے والے الیکشن میں سوشل میڈیا کی طاقت سے لڑا اور جیتا جائے گا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے زریعے سماجی بیدار ی لانے کیلئے ، ارباب اقتدار تک اپنی بات پہنچانے کیلئے اور تحریک چلانے کیلئے سوشل میڈیا سے بڑھ کر کوئی اور طاقت اور ذریعہ نہیں ہے، لہذا تحریکی پیغام کو سوشل میڈیا کے زریعے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ ہمارے پیغام سے آگاہ ہو سکیں انہوں نے کہا کہپی ایس پی ایک نظریاتی، وفاقی اور اصولی بنیادوں پر استوارکی گئی سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی سالمیت واستحکام اورقوم کوایک پاکستانی نیشنل ازم کی بنیاد فراہم کرتی ہیاور ہمارے نظریہ کی بنیاداحترام انسانیت اور وطن سے محبت ہے