Categories
پریس ریلیز

خواتین نے ہر دور اور معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، مصطفی کمال

خواتین نے ہر دور اور معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ خواتین نے ہر دور اور معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، خواتین کی شرکت و شمولیت کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھنا ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں شعبہ خواتین کی زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس پی  ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس پی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس پی خواتین کے سیاسی حقوق اور سماجی نامحرمیوں کے خاتمہ کرکے دم لے گی انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نصف ہیں اور معاشرے کے بناؤ بگاڑ میں اِن کا کردار اہم ہوتا ہے ، لہذا خواتین کا فرض ہے کہ گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے پی ایس پی کا  پیغام محبت کے پیغام کو  گھر گھر  محلے محلے پہنچائی تاکہ آنے والوں نسلوں کو بہتر مستقبل دیں سکیں