پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے مرکزی کمیٹی برائے لیبر فیڈریشن کے ناموں کا اعلان
August 9, 2018
(پریس ریلیز) کارکنان اپنے کردار سے لوگوں کے دلوں میں گھر کریں اور پاک سر زمین پارٹی کا پیغام ان تک پہنچائیں۔ آنے والی نسلوں کی بقاء اور بہتر و روشن مستقبل کا ضامن صرف اور صرف پاک سر زمین پارٹی کا پیش کیا ہوا نظریہ ہے۔ لیبر فیڈریشن کا مقصد اداروں میں خرابیوں کی نشاندہی کر کے اداروں کو مضبوط بنانا ہے نہ کہ کسی خرابی کا باعث بننا۔ ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا، ہمیں ذاتی اناء اور مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد کے لیے شب و روز محنت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں لیبر فیڈریشن آف پاکستان کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی قائدین کے ہمراہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی برائے لیبر فیڈریشن کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ لیبر فیڈریشن کے منتخب انچارج ندیم خان اور جوائنٹ انچارجز محمد منیز قاضی، وسیم احمد خان، فرید الدین ہونگے جبکہ منتخب کمیٹی اراکین میں عدنان سردار، ذیشان حبیب، محمد صابر خان، سید احسن العارفین، محمد قدیر الدین صدیقی، مختار احمد، سید عمران علی زیدی، عبدالعلیم صدیقی، محمد محسن خان، نجم لقمان علی صدیقی، فرحان خان، عبدالعظیم، عمران ضیاء اور محمد کامران احسان شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم زمہ داری ہے جس میں زمہ داران کسی قسم کی لا پرواہی یا غفلت کے مرتکب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمارے ملک کے بچوں کے مستقبل ان اداروں سے وابستہ ہیں جنہیں مضبوط کر کے ہمیں انہیں ایک بہتر مستقبل دینا ہے۔