*سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس میں ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی بھلائی ہے مصطفی کمال، چئیر مین پی ایس پی
August 8, 2018
پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ سوچ میں مثبت تبدیلی اورنفرتوں کو محبت سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس میں ہی پاکستان اور پاکستانی قوم کی بھلائی ہے کیونکہ عوام کی سوچ ہی جمہوری نمو اورنشوونما کی اصل علامت ہے ، قوم کوقومیت و لسانیت کی بنیادتقسیم کرنے والے نظریات سے نجات دلا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دیں سکتے ہیں کیونکہ نفرتوں کی سیاست کا پر چار کرنے والے کبھی قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں این اے 243 کے الیکشن سیل کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر زمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نفرتوں کی سیاست نہیں کررہی بلکہ جوڑنے کی سیاست کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ہیں بلکہ عوام کی تقدیر صرف وہی بدل سکتے ہیں جن کو ان مسائل کا ادراک ہو بلکہ خود بھی ان مسائل سے نبردآزما ہو انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک سے موروثی نظام کے خاتمے اور مثبت تبدیلی کی جدو جہد کر رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کے ایوانوں میں پہنچاکر ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کر سکتے ہیں