Categories
LATEST ACTIVITIES PUBLIC INTERACTION CAMPAIGN

پی ایس پی کے زیر اہتمام دعوت ا فطار کادی بینکوئٹ ہال فاطمہ جناح روڈ پر اہتمام

پی ایس پی کے زیر اہتمام دعوت ا فطار کادی بینکوئٹ ہال فاطمہ جناح روڈ پر اہتمام

[vc_row][vc_column][vc_gallery interval=”3″ images=”17533,17534,17535,17536,17537,17538,17539,17540,17541,17542″ img_size=”full” onclick=””][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]

تمام مہمانان گرامی کی شرکت پر ان کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ، مصطفی کمال

گورنر سںندھ محمد زبیر،مزہبی ،سماجی، فلاحی انجمنوں کے رہنماؤں،دانشور،ادیب، شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء ،بزنس کمیونٹی،تجزیہ نگار ،کالم نویس، ، کھلاڑیوں اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شرکت

پی ایس پی کے بڑے مداح ہیں آپکو ایک جلسہ کر لینا چاہیئے،گورنر سندھ کا پی ایس پی رہنما رضا ہارون سے مکالمہ

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی جانب سے پی ایس پی کے زیر اہتمام دعوت افطار دی بینکوئٹ ہال فاطمہ جناح روڈ منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری جنرل رضا ہارون، سئنیر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،انیس ایڈوکیٹ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، اشفاق منگی ، افتخار رندھاوا، سیکرٹری انفارمیشن افتخار عالم،، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اراکینِ،گورنر سںندھ زبیراحمد ،سابق صوبائی وزیر ناصر شاہ،فنگشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی،سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی، فیصل واڈا، عمران اسماعیل، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید جمیعت علماء پاکستان کے رہنما ، معروف تاجر عبد السحیب خان، میر عتیق، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، الیکٹرونک میڈیا کے سینئر صحافی،بیور چیف، اخبارات کے ایڈیٹر،اور صحافیوں،نامور سماجی، فلاحی انجمنوں کے رہنماء ،دانشور،ادیب، شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء ،بزنس کمیونٹی،تجزیہ نگار ،کالم نویس، ، کھلاڑی اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ،اپنے وفود کے ہمراہ دعوت افطار میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کی مہمانان گرامی کو پی ایس پی چئیر مین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی ودیگر رہنماؤں نے معززین کا استقبال کیا اور پارٹی کے رہنماؤں نے پورے اہتمام کے ساتھ ان کی نشستوں تک پہنچایا۔پررونق اور پر ہجوم تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پاکستان کی بقاء و سلامتی استحکام کیلئے خصوصی دعا کروا کر کیا گیا.اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تمام مہمانان گرامی کی شرکت پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر پی ایس پی کے دعوت افطار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہم سب کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ 25 جولائی کو کوئی الیکشن سبوتاژ نا کرسکے عدالت کا بھی فیصلہ آچکا ہے ایسا کچھ نا ہو جس سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھائیں جو بھی الیکشن جیتے گا پاکستان والوں کو اس سے امید ہوگی انہوں نےکہا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا اور چلتا رہنا بھی چاہئے اور الیکشن اور حکومت کی تبدیلی کا مرحلہ بھی ساتھ ساتھ چلنا چاہئے
انہوں نے کہا عوام کس کو پسند کرتی ہے اس کا فیصلہ الیکشن میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باقی افطار پارٹیوں میں گیا ہوں ،پی ایس پی کے بڑے مداح ہیں آپکو ایک جلسہ کر لینا چاہیئے،گورنر سندھ کا پی ایس پی رہنما رضا ہارون سے مکالمہ

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row]