Categories
خبریں

2 لوگ آئے تھے آج قافلہ بن گیا ہے ،مصطفی کمال، چیئر مین پی ایس پی

2 لوگ آئے تھے آج قافلہ بن گیا ہے ،مصطفی کمال، چیئر مین پی ایس پی

کراچی والو میں تمہیں آواز لگا رہا ہوں 24 دسمبر کو باہر آؤ اور اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرو،
میری پارٹی مقبول نہیں ہوتی تو یہ خط مجھے موصول نہیں ہوتا مصطفی کمال
کراچی سے را کا خاتمہ کچھ لوگوں کو برا لگ رہا ہے
مجھے پاکستان اور کراچی کو بچانے کا صلہ دیا جارہا ہے۔، مصطفی کمال
جو لوگ اس خط کے ذریعے کراچی کے حقوق کی جدوجہد سے مجھے روکنا چاہتے ہیں انکو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا
کچھ لوگ محب وطن پاکستانیو کو وطن سے بد ظن کرنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے دوسری بار نیب آفس طلب گیا ہے کل مجھے نیب سے خط موصول ہوامیری نظامت کے زمانے کا ایک مسئلہ ہے جو کچھ نہیں ہے یہ مسائلہ مائند سیٹ کا ہے،کچھ لوگ محب وطن پاکستانیو سے لوگوں کو بد ظن کرنا چاہتے ہیں،میں نے راتیں جاگ کر کراچی بنایا، اللہ نے مجھ سے یہ کام لیا،میں نے 3 سو ارب روپے اپنے ہاتھوں سے خرچ کیے اور مجھ پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں لگا اور نہ ہی میری کوئی پراپرٹی باہر ملک میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیب آفس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2016 میں واپس آنے کے بعد مجھ پر کیس بنایا گیا اگر میں پاکستان نا آتا تو مجھ پر کیس بنایا جاتا؟آخر کوئی آئینسٹائیں، افلاطون ہے جو میرے منہ پر لاک لگانا چاہتا ہے میرے جاننے والے اس نیب کی طلبی کو دیکھ کر اچھا سمجھیں گے؟انہو ں نے کہا کہ میری پارٹی مقبول نہیں ہوتی تو یہ خط مجھے موصول نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ جب پاکستان روانہ ہورہا تھا تو میرے بچے رو رہے تھے مگر ملک کو را کے ایجنٹ نقصان پہنچا رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کوسمجھا کر آیا کے میں جہاد کرنے جارہا ہوں،میرے اپنے لوگ مجھے روکا کرتے تھے، مگر میں پاکستان کے لیےآیا،میرا یہ قصور ہے کے میں نے را کے ایجنٹ الطاف کو دفن کیا ہے؟؟انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم یعنی ممی قومی موومنٹ کی نفرت کی سیاست کو ختم کرنا میرا گناہ ہے؟؟ ملک لوٹنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مجھے نیب سے شکوہ نہیں، لیکن کوئی تو آخر یہ کرارہا ہے میں نے آج تک کوئی کام جبری طور پر نہیں کیا ہم 2 لوگ آئے تھے آج قافلہ بن گیا ہے کراچی والو میں تمہیں آواز لگا رہا ہوں 24 دسمبر کو باہر آؤ اور اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرو