Categories
خبریں

5 دسمبر کو پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے پہلے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری ،تمام سرکاری و نجی اداروں میں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے حق میں بینرزاور پوسٹرز آویزاں۔

5 دسمبر کو پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے پہلے یوم تاسیس کی تیاریاں جاری ،تمام سرکاری و نجی اداروں میں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے حق میں بینرزاور پوسٹرز آویزاں۔

5 دسمبر2017کوہونے والے پاک سرزمین لیبر فیڈریشن کے پہلے یوم تاسیس کی تیاریاں پورے ذوروشور سے جاری ہیں لیبر فیڈریشن کے کارکنان نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے حق میں بینرزاور پوسٹرز آویزاں کر دیئے ہیں۔پاک سر زمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد کی ہدایت پر کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،کراچی واٹر بورڈ، پورٹ قاسم،کے ایم سی سمیت دیگر اداروں اور انکے زیرِ اہتمام چلنے والے مختلف ڈپارٹمنٹس میں افسرانِ بالا اور دیگر ملازمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں انہیں پاک سر زمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے ذمہ داران کی جانب سے یوم تاسیس کی منعقدہ پر وقار تقریب میں شرکت کے لیئے مدعو کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں مختلف مقامات بالخصوص اہم شاہراہوں پر بھی لیبر فیڈریشن کی جانب سے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔