سندھ کی تعلمی تباہی کے ذمہ دار سندھ کے حکمراں ہے اشفاق منگی
November 24, 2017
وزیر تعلیم سندھ کے اعترافی بیان کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاراوئی کی ضرورت ہے۔
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی نے وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے نوکریوں کی فروخت کے اعتراف پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ تمام تر تقرریاں میرٹ پر کی جائیں لیکن اس کے بر عکس اگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کر کے نوکریاں فروخت کی گئی ہیں تو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے تعلیم اور ملک کے دشمنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اسی حکومت کی موجودگی میں میرٹ کا قتل کر کے نااہل افراد کو نوکریاں فروخت کی گئیں۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ واقع کا ازخود نوٹس لے کر غریب لوگوں سے نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں بٹورنے والے افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔