سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پاک سر زمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ کے 3روزہ دورے کے لئے روانہ۔ کوئٹہ کی عوام اور پارٹی کارکنان کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کی قیادت کے شاندار تاریخی استقبال کے لئے تیاریاں جاری۔ سید مصطفیٰ کمال ورکرز کنونشن میں کارکنان اور عمائدین شہر سے خطاب کریں گے۔

November 19, 2017
سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پاک سر زمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ کے 3روزہ دورے کے لئے روانہ۔
کوئٹہ کی عوام اور پارٹی کارکنان کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کی قیادت کے شاندار تاریخی استقبال کے لئے تیاریاں جاری۔
سید مصطفیٰ کمال ورکرز کنونشن میں کارکنان اور عمائدین شہر سے خطاب کریں گے۔
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون اور دیگر رہنما 20 تا 22 نومبر 2017 تک کوئٹہ، بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ جس میں وہ پاک سر زمین پارٹی کے علاقائی دفاتر کا دورہ کریں گے، تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے، زمہ داران، کارکنان، عوام، عمائدین شہر اور مختلف تنظیموں کے وفود سے ملاقات کریں گے۔ 20 نومبر کو دورے کے آغاز میں کوئٹہ کی عوام کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کا ایئرپورٹ پر شاندار تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ جس کے بعد ایک عظیم الشان ریلی کی صورت میں رہنماؤں کے ہمراہ کارکنان ورکرز کنونشن کے لیے روانہ ہونگے جہاں سید مصطفیٰ کمال کارکنان اور عمائدین شہر سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ کے کئی دورے کر چکے ہیں جن میں انہوں نے کوئٹہ بار، عمائدین شہر اور میٹ دی پریس سے بھی خطاب کیا تھا۔