نئی حلقہ بندی کو مسترد کرتے ہیں ، کراچی کی حلقہ بندی میں نا انصافی پاکستان کے خلاف سازش سے کم نہیں۔وسیم آفتاب سندھ کے حکمراں سندھ کی یکجہتی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ مردم شماری پہ اعتراضات دور کیئے بغیر نئی حلقہ بندی آئیں و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

November 14, 2017
نئی حلقہ بندی کو مسترد کرتے ہیں ، کراچی کی حلقہ بندی میں نا انصافی پاکستان کے خلاف سازش سے کم نہیں۔وسیم آفتاب
سندھ کے حکمراں سندھ کی یکجہتی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
مردم شماری پہ اعتراضات دور کیئے بغیر نئی حلقہ بندی آئیں و قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
(پ ر)پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے ملک میں کی جانے والی متنازعہ مردم شماری اور اس کے بعد نئی حلقہ بندی پہ اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران چاہے وہ وفاقی ہو یا صوبائی مردم شماری اور حلقہ بندی کے عمل کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں پاک سرزمین پارٹی مردم شماری اور حلقہ بندی کے غیر منصفانہ تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمراں سندھ کی یکجہتی کے خلاف کام کررہے ہیں کراچی سمیت شہری سندھ کی حلقہ بندی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی اقدامات کو سندھ کی یکجہتی کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کی مردم شماری پہ اعتراضات دور کیئے بغیر نئی حلقہ بندی کی اجازت دینا سندھ دشمنی کے مترادف ہے۔