Categories
خبریں

پاک سر زمین پارٹی کاکراچی میں 11 نومبر بروز ہفتہ سے ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان۔

پاک سر زمین پارٹی کاکراچی میں 11 نومبر بروز ہفتہ سے ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان۔

 پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اس کی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے۔سید مصطفی کمال
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں پاکستان ہاؤس میں مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضا ہارون سمیت اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پاک سر زمین پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی۔ جس کا باقاعدہ آغاز کراچی میں 11 نومبر بروز ہفتہ سے کیا جائے گا جو 13 نومبر 2017 بروز پیر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کی عوام سے ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سر زمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اس کی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے۔