ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل
October 29, 2017
فاروق ستار اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرائیں، انیس قائم خانی، صدر ،پی ایس پی
اگر ایم کیو ایم پاکستان نے استعفے دیئے تو پہلی مرتبہ پاک سرزمین پارٹی ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، انیس قائم خانی
ہم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدہ پورے نہیں کیے، ارشد وہرا
ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا، اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا تھا، ارشد وہرا
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان۔ یہ اعلان انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع۔۔ بھی موجود تھے۔پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ فاروق ستار نے کہا تھا اگر ہمارے کسی رکن کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ سے اجتماعی استفعے دے دیں گے، اب وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرائیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم پاکستان نے استعفے دیئے تو پہلی مرتبہ پاک سرزمین پارٹی ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ کہ ارشد وہرا کوپی ایس پی میں خوش آمدیدکہتاہوں، آج ایم کیو ایم پاکستان کی نظر میں ارشد وہرا برے لوگوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے، ہم نے ایم کیوایم سے کہا ہے اپنے اچھے اور برے لوگوں کی لسٹ دیں، ابھی ایک بڑی لائن لگی ہوئی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرانے کہا کہ ہم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدہ پورے نہیں کیے، کراچی کے عوام کوکچھ نہیں دیا، کم وسائل کے باوجود کام ہوسکتا ہے، ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا، اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجود وسائل میں بھی عوام کو کچھ نہ دے سکے، ذمہ داری پوری نہیں کرسکتے تو بہتر ہے ذمہ داری چھوڑدی جائے۔منی لانڈرنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاوں گا، ہر قسم کی تحقیقات کے لیے حاضر ہوں، مقدمے کا سامنا کروں گااورڈپٹی میئر شپ سے استعفے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو قانونی طریقہ کار ہے وہی اختیار کیا جائے گا۔