طلباء کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ توصیف اعجاز انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگی نہ صرف میرٹ کا قتل بلکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ صدر اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان، پاک سر زمین پارٹی
October 26, 2017
طلباء کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ توصیف اعجاز
انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگی نہ صرف میرٹ کا قتل بلکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
صدر اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان، پاک سر زمین پارٹی
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر انجینئر توصیف اعجاز اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے منعقدہ NTS کے تحت ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ کے پرچے کے پہلے سے باہر آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سے واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر واقعے کی شفاف، مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے اور جو اہلکار بھی اس جرم میں مرتکب پائے جائیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے کیوں کہ یہ صرف میرٹ کا قتل نہیں بلکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے سرکاری کالجز و اسکولوں کی تباہ حالی سے پوری قوم واقف ہے اور اب پروفیشنل کالجز کو بھی کرپشن اور لوٹ مار کی نظر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلباء کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔