Categories
LATEST

پاک سرزمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد کی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی سے ملاقات مزدوروں کو درپیش مسائل حل کرنے سے اداروں کی کارکردگی اور معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ توقیر احمد، صدر لیبر فیڈریشن ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پاک سرزمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد کی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی سے ملاقات
مزدوروں کو درپیش مسائل حل کرنے سے اداروں کی کارکردگی اور معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ توقیر احمد، صدر لیبر فیڈریشن 
ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کراچی ( ) مزدور طبقہ کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے لہٰذا ان کو درپیش مسائل حل کرنے سے اداروں کی کارکردگی اور معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کی لیبر فیڈریشن کے صدر توقیر احمد نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں عوام اور واٹر بورڈ کے ملازمین کودر پیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر توقیر احمد نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ملازمین کے چند مطالبات پیش کئے جس میں ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات، سن کوٹے اور کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی سمیت ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی پرائیوٹئیزیشن، نئی بھرتیوں میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنا، 2012 کی ڈی پی سی کی بحالی اور ہاؤس بلڈنگ لون شامل ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس موقع پر تمام مسائل کے حل کے لیے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر لیبر فیڈریشن کے جوائنٹ سیکریٹری عمران زیدی اور وطن پرست لیبر یونین کے صدر فرقان،سیکریٹری جنرل جمیل سوداگر اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوب بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو پی ایس پی کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔