سندھ کے موجودہ حکمران خود سندھ کی عوام کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر صغیر احمد، سینئر وائس چیئر مین،پاک سر زمین پارٹی وزیرِ اعلیٰ، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر، وزراء ،اراکین سندھ اسمبلی ، مشیروں اورمعاون خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں 300فیصد اضافہ سندھ کے حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم کر چکے ہیں۔ حکمرانوں کے رویے میں تضادسے ثابت ہوگیاکہ سندھ کے موجودہ حکمرانوں کو عوامی فلاح سے کوئی غرض نہیں
October 16, 2017
سندھ کے موجودہ حکمران خود سندھ کی عوام کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر صغیر احمد، سینئر وائس چیئر مین،پاک سر زمین پارٹی
وزیرِ اعلیٰ، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر، وزراء ،اراکین سندھ اسمبلی ، مشیروں اورمعاون خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں 300فیصد اضافہ
سندھ کے حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم کر چکے ہیں۔
حکمرانوں کے رویے میں تضادسے ثابت ہوگیاکہ سندھ کے موجودہ حکمرانوں کو عوامی فلاح سے کوئی غرض نہیں
(پ ر )پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد نے پاکستان ہاؤس میں ورکرز فیڈریشن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے موجودہ حکمران خود سندھ کی عوام کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہیں۔سندھ اسمبلی میں ایک طرف محکمہ خزانہ کی جانب سے مالی بحران کی وجہ سے نوجوانوں پر روز گار کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر، وزراء ،اراکین سندھ اسمبلی، مشیروں اورمعاون خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں 300فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ سندھ کے حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم کر چکے ہیں اور اب عوام اور خود کے لیے حکمرانوں کے رویے میں تضاد سے یہ ثابت ہوگیاکہ سندھ کے موجودہ حکمرانوں کو عوامی فلاح سے کوئی غرض نہیں بلکہ ان کی ترجیحات ان کے ذاتی مفادات ہیں۔انہوں نے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیادوں پر شفاف طریقے سے نوکریاں فراہم کی جائیں، سندھ حکومت غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو مزید پیسنے کے بجائے اپنے وسائل بڑھانے پر توجہ دے نہ کہ غربت کے خاتمے کے لئے غریبوں کا خاتمہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو۔