پاک سر زمین پارٹی کی قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو باطل کے خلاف ڈٹ گئے اور حق کی خاطر اقتدار کو ٹھوکر مار کر آئے ہیں۔مصطفی کمال ہمارا ماضی اس بات کا غماض ہے کہ جب ہمیں موقع ملا تو ہم نے عوام کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمارے سیاسی مخالفین سمیت پوری دنیا نے تسلیم کیا۔
October 11, 2017
پاک سر زمین پارٹی کی قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو باطل کے خلاف ڈٹ گئے اور حق کی خاطر اقتدار کو ٹھوکر مار کر آئے ہیں۔مصطفی کمال
ہمارا ماضی اس بات کا غماض ہے کہ جب ہمیں موقع ملا تو ہم نے عوام کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمارے سیاسی مخالفین سمیت پوری دنیا نے تسلیم کیا۔
2018 کے انتخابات کے بعد پاک سر زمین پارٹی کا وزیرِ اعلی ہوگا اور تب ہی عوام کے مسائل حل ہونگے۔
ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے اقتدار اور وسائل چند ہاتھوں سے نکال کر عام عوام تک پہنچا دیں گے۔
تعلیم، صحت اور صفائی سمیت تمام شعبوں میں سندھ کے موجودہ حکمران اپنے فرائض ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
پاکستان بالخصوص سندھ کی عوام کے لئے پاک سر زمین پارٹی کی صورت میں ایسا پلیٹ فورم مہیا کر دیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔
سندھ کی عوام پاک سر زمین پارٹی کو مضبوط کریں اور تمام تر سیاسی ، خاندانی اور لسانی سیاست سے بالاتر ہو کر اصولوں اور مسائل کی بنیاد پر فیصلہ لیں۔
کراچی(پ ر ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے سندھ کے دورے پر مختلف مقامات پر پارٹی کے کارکنان کی جانب سے پر تپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ کارکنان نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں پر پھول نچھاور کئے، پاکستان اور سید مصطفی کمال کے حق میں بھرپور نعرے لگائے اورقومی ترانوں پررقص کر کے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید مصطفی کمال نے سندھ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کی قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو باطل کے خلاف ڈٹ گئے اور حق کی خاطر اقتدار کو ٹھوکر مار کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی اس بات کا غماض ہے کہ جب ہمیں موقع ملا تو ہم نے عوام کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جسے ہمارے سیاسی مخالفین سمیت پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد پاک سر زمین پارٹی کا وزیرِ اعلی ہوگا اور تب ہی عوام کے مسائل حل ہونگے کیونکہ ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے اقتدار اور وسائل چند ہاتھوں سے نکال کر عام عوام تک پہنچا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور صفائی سمیت تمام شعبوں میں سندھ کے موجودہ حکمران اپنے فرائض ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے اپنی جدوجہد سے پاکستان بالخصوص سندھ بھر کی عوام کے لئے پاک سر زمین پارٹی کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فورم مہیا کر دیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں، سندھ کی عوام پاک سر زمین پارٹی کو مضبوط کریں اور تمام تر سیاسی ، خاندانی اور لسانی سیاست سے بالاتر ہو کر اصولوں اور مسائل کی بنیاد پر فیصلہ لیں۔