Categories
LATEST

کے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو 7 ماہ سے فائررسک الاؤنس نہ دینے پر تشویش کا اظہار۔ توقیر احمد، صدر لیبر فیڈریشن، پاک سر زمین پارٹی آگ سے لڑتے ہوئے جھلس کر زخمی ہونے کی صورت میں فائر مین کو کسی قسم کی کوئی میڈیکل سہولیات نہ دی جانا انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو 7 ماہ سے فائررسک الاؤنس نہ دینے پر تشویش کا اظہار۔ توقیر احمد، صدر لیبر فیڈریشن، پاک سر زمین پارٹی آگ سے لڑتے ہوئے جھلس کر زخمی ہونے کی صورت میں فائر مین کو کسی قسم کی کوئی میڈیکل سہولیات نہ دی جانا انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کے ایم سی(KMC) کے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو 7 ماہ سے فائررسک الاؤنس نہ دینے پر تشویش کا اظہار۔ توقیر احمد، صدر لیبر فیڈریشن، پاک سر زمین پارٹی
آگ سے لڑتے ہوئے جھلس کر زخمی ہونے کی صورت میں فائر مین کو کسی قسم کی کوئی میڈیکل سہولیات نہ دی جانا انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 
کراچی (پ ر) کراچی جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں کے ایم سی(KMC) کے فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو 7 ماہ سے فائر رسک الاؤنس (اوور ٹائم) نہیں دیا گیا، 3 سال سے وردیاں مہیہ نہیں کی گئیں، آگ بھجانے کے آلات موجود نہیں ہیں، فائر ٹینڈرز کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جو کسی بھی وقت شہر میں بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے لیکن شہر کے منتخب نمائندے عوام کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار توقیر احمد،پاک سر زمین پارٹی کے صدر لیبر فیڈریشن نے پاکستان ہاؤس میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے ملاقات میں ان کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ملک کی معاشی شہہ رگ ہے لیکن اس شہر کی عوام اور اداروں کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر توقیر احمد نے کہا کہ آگ سے لڑتے ہوئے جھلس کر زخمی ہونے کی صورت میں فائر مین کو کسی قسم کی کوئی میڈیکل سہولیات نہ دی جانا انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہمیشہ کی طرح کراچی کی عوام اور اداروں کو نظر انداز کیا جانا افسوس کا باعث ہے۔