علمااکرام کی گرفتاری سے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ایس پی ترجمان استحکام پاکستان کے لئے تمام مکاتب فکر کا اجماع وقت کی ضرورت ہے،ترجمان مسائل کے حل کے لئے حکومت تمام فریقین کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کا اغاز کرے علامہ حسن ظفر سمیت تمام علمااکرام کو رہا کیاجائے ترجمان پی ایس پی
October 7, 2017
علمااکرام کی گرفتاری سے مسائل میں اضافہ ہوگا، پی ایس پی ترجمان
استحکام پاکستان کے لئے تمام مکاتب فکر کا اجماع وقت کی ضرورت ہے،ترجمان
مسائل کے حل کے لئے حکومت تمام فریقین کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کا اغاز کرے
علامہ حسن ظفر سمیت تمام علمااکرام کو رہا کیاجائے ترجمان پی ایس پی
ترجمان پاک سرزمین پارٹی اپنے بیان میں کہا کہ علامہ حسن ظفر کی گرفتاری مسائل میں اضافہ کرگی لہذا ضرورت اس امر کی ہے کی حکومت علامہ حسن ظفر کو رہا کرے اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات جس سے نہ صرف جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی استحکام پاکستان محبت اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمشہ مسائل کے حل کے لیے علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔