Categories
خبریں

پی ایس پی کا تاریخی سازجلسہ تحریر اسد شیخ

پی ایس پی کا تاریخی سازجلسہ تحریر اسد شیخ

لیاقت آباد پاکستان کے شہرکراچی کا ایک رہائشی اور تجارتی علاقہ ہے جہاں پورے پاکستان کے لوگ روزگار کے لئے آتے ہیں لیاقت آباد کا پرانہ نام لالو کھیت تھا لیکن بعد میں اس کا نام تبدیل کر کے پاکستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم نوابزادلیاقت علی خان کے نام پر لیاقت آباد تبدیل ہوگیا اور یہ شہر کے قلب میں آجانے والی یہ آبادی جو درمیانی، نچلے درمیانی اور غریبوں پہ مشتمل ہی، شہر کی علمی، ادبی، سیاسی اور کھیلوں میں نمایاں اور ممتاز نظر آنے والی شخصیات کی رہائش اور پرورش گاہ ہے۔
کراچی کا دل لیاقت آباد فلائی اوور جو کہ آج کل جلسوں کا مرکز بنا ہؤا ہے سب سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 5نومبر کو جلسہ کر کے اپنی پاور شو دیکھنے کی کوشش تھی لیکن اس جلسے کے باوجود بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان انتشار کا شکار ہے ہر روز کوئی نہ کوئی رہنما روٹ جاتا پھر اس کو منانے کے لئے ممی میدان میں آجاتی ہیں پھر پاک سر زمین پارٹی نے 24دسمبر کو اسی مقام لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا عارضی مرکز الکریم اسکوائر لیاقت آباد منتقل کر کے جلسے کی تیاریوں میں لگ گئے جیسے جیسے دن گزارتے جارہے تھے پی ایس پی کے چیلنج بڑھتے جارہے تھے کیونکہ اس پارٹی کو بنے ہوئے صرف ڈیڑھ سال ہی ہوئے ہیں اس پارٹی نے لیاقت آباد فلائی اووع پر جلسہ کرنے کے اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پی ایس پی اس لیا قت آباد فلائی اوور کو بھرنے میں ناکام ہو جاتی توکراچی سے پی ایس پی سیاست ختم ہو جاتی۔ پھر آخر 24دسمبر کی صبح کا آغاز ہؤا پنڈال سج چکا تھا اپنی پاور شو اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے جیسے جیسے وقت گزرتا گیا لوگوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا ریلیوں کی شکل میں لوگ لیاقت آباد فلائی اوور پر پہنچانا شروع ہو گئے تھے اس جلسے کی خاص بات یہ تھی کہ جلسے میں آنے والے تمام شرکاء نے کوئی پارٹی پرچم نہیں اٹھا رکھا تھآ بلکہ پاکستان کا سبز ہالالی پرچم کو سر بلند کر کے جلسے میں شرکتِ کررہے تھے اور لیاقت آباد فلائی اوور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا تھا ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی تھی اس جلسے یعنی اس گلدستہ کو اس طرح سجایا گیا تھا کہ مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کے پھول موجود تھے جو کہ اس طرح کا منظر اس سے قبل کبھی دیکھنے کو نہیں ملا تھا تمام لوگ ایک جگہ جمع ہونے پر بہت ہی خوش آئند بات ہے اس کے نتایج درست نکلے گے لیاقت آباد فلائی اوور سے لیکر حدنظر لوگوں کے سر ہی سر دیکھائی دے رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا ہے پی ایس پی اپنا پاور شو اور طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھی جس میں کوئی شک نہیں ہے کمیرے کی آنکھ نے پوری دنیا میں دیکھا دیا گیا ہے۔لیاقت آباد فلائی اوور پر پی ایس پی نے ایم کیو ایم سے بڑا جلسہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پی ایس پی کا تنظیمی ڈھانچے پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے جو شہر میں کسی وقت بھی اپنا پاور شو دکھانے کی طاقت رکھتا ہے اگر پی ایس پی نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو اور زیادہ مضبوط کرکے کامیاب عوامی شو کا سلسلہ بھی جاری رہا تو آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی