کراچی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار۔ ارتضیٰ فاروقی نائب صدر کراچی ڈویژن پاک سرزمین پارٹی کراچی ایک ماڈل شہر اور تیزی سے ترقی کرنے والے پاکستان کی پہچان ہوا کرتا تھا۔
September 21, 2017
کراچی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار۔ ارتضیٰ فاروقی نائب صدر کراچی ڈویژن پاک سرزمین پارٹی
کراچی ایک ماڈل شہر اور تیزی سے ترقی کرنے والے پاکستان کی پہچان ہوا کرتا تھا۔
سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں صفائی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔
تمام شہریوں بالخصوص طلبہ کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
سندھ کے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام ان کا احتساب کرے گی۔
سندھ بھر کی عوام اب اپنے مسائل کے حل کے لیے سید مصطفٰی کمال اور پاک سر زمین پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں۔
آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ کر ایسی مثال قائم کریں گے کہ ملک سے کرپشن اور نااہلی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے نائب صدر ارتضیٰ فاروقی نے کراچی میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہر کراچی کے مختلف علاقوں کے دوروں اور کارکنان سے ملاقاتوں میں عوامی مسائل سن کر انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی ایک ماڈل شہر اور تیزی سے ترقی کرنے والے پاکستان کی پہچان ہوا کرتا تھا لیکن سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے تمام شہریوں بالخصوص طلبہ کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے لیکن صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے اور شہریوں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام ان کا احتساب کرے گی، سندھ بھر کی عوام اب اپنے مسائل کے حل کے لیے سید مصطفٰی کمال اور پاک سر زمین پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ کر ایسی مثال قائم کریں گے کہ ملک سے کرپشن اور نااہلی کا خاتمہ ہو جائے گا.