Categories
LATEST

ایم کیو ایم کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے یہ اعلان سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی سے ملاقات میں کیا۔

ایم کیو ایم کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے یہ اعلان سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی سے ملاقات میں کیا۔

ایم کیو ایم کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم کے کارکنان نے یہ اعلان سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی سے ملاقات میں کیا۔
پی ایس پی کے نظریے سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ 
سید مصطفیٰ کمال نے جو کچھ 3 مارچ 2016 سے اب تک کہا وہ سچ ثابت ہو گیا۔
پی ایس پی عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔

(پ ر) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سیکٹر ممبر، جوائنٹ انچارج، کمیٹی ممبر اور دیگر ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے یہ اعلان پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس آکر چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس احمد قائم خانی سے ملاقات میں کیا۔ زمہ داران و کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس پی کے نظریے سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ سید مصطفیٰ کمال نے جو کچھ 3 مارچ 2016 سے اب تک کہا وہ سچ ثابت ہو گیا اور صرف پی ایس پی عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام کارکنان کو خوش آمدید کہا اور کارکنان کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔