Categories
LATEST

محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کے قیام میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رضاہارون محرم الحرام میں قیام امن کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، سیکریٹری جنرل رضا ہارون

محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کے قیام میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رضاہارون محرم الحرام میں قیام امن کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، سیکریٹری جنرل رضا ہارون

محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کے قیام میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رضاہارون 
محرم الحرام میں قیام امن کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، سیکریٹری جنرل رضا ہارون

پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران تمام صوبائی حکومتیں امام بارگاہوں مجالس اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی سیکورٹی صفائی و دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے مو?ثر اقداما ت کریں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے،عزاداروں کے تحفظ اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے میں تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ،،ماتمی جلوس، مجالس، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں۔ مجالس کے راستوں میں خار دار تاریں اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے پولیس و رینجرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کیلئے محرام الحرام کے دوران ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرکیدفترمیں چوبیس گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کئے جائیں، ڈی جی ہیلتھ محرام الحرام کے دوران تمام اضلاع کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے تمام بلدیاتی ادارے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ محرم الحرام میں ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی خستہ حال سڑکوں کی پیوند اور استرکاری کی جائے تاکہ اعزاداری کے جلوس آسانی کے ساتھ گزر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت دیگر اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ عاشورہ کے دوران لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں واٹر بورڈ عاشورہ کے دوران بلا تعطیل فراہمی آب کو یقینی بنائیں۔