مردم شماری کے نتائج کا غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا بہت ضروری ہے، رضاہارون سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی مردم شماری کے حوالے سے کسی بھی شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ ہونا بہت ضروری ہے۔رضاہارون
مردم شماری کے نتائج کا غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا بہت ضروری ہے، رضاہارون سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی مردم شماری کے حوالے سے کسی بھی شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ ہونا بہت ضروری ہے۔رضاہارون
September 13, 2017
مردم شماری کے نتائج کا غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا بہت ضروری ہے، رضاہارون سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی
مردم شماری کے حوالے سے کسی بھی شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ ہونا بہت ضروری ہے۔رضاہارون
سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی رضاہارون نے اپنے بیان کہا ہے کہ مردم شماری پر لوگوں کے اعتراضات کا مناسب جواب دینے کے بجائے ان کے اعتراضات کو یکسر مسترد کر دینا جمہوری رویہ نہیں۔ادارہ شماریات نے مردم شماری اگر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حقائق پر مبنی کی ہے تو نتائج سے عوام کو آگاہ کئے جانے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لینا چاہیے۔ادارہ شماریات میں کسی بھی پاکستانی شہری کی شکایت کے نتیجے میں اس کے ازالے کے لیے مردم شماری کے بنیادی یونٹ بلاک سرکل اور چارجز کے نتائج دیکھانے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے حوالے سے ادارہ شماریات نے کوئی شکایت سیل نہیں بنایا جس میں عام آدمی کی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے اور اگر کوئی شکایت سیل بنایا گیا ہے اس سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔مردم شماری کے حوالے سے کراچی اندرون سندھ فاٹا اور بلوچستان کے لوگوں میں کافی اعتراضات پائے جاتے ہیں جن کا دور کیا جانا انتہائی اہم اور ضروری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا پاکستان کے اداروں پر اعتماد بڑھے گا اور پاکستان مستحکم ہوگا۔ مردم شماری میں تمام لوگوں نے بہت محنت اور جانفشانی سے کام کیا اس مردم شماری کے نتیجے میں بہت سارے لوگوں کی شہادت بھی واقع ہوئی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مردم شماری مردم شماری پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کو خوش دلی کے ساتھ اور اخلاص کے ساتھ نہ صرف قبول کیا جائے بلکہ اس کے ازالے کے لیے کام کیا جائے تاکہ اس مردم شماری پر تمام قومیتوں تمام صوبوں کا اعتماد اور اتفاق ہو۔