Categories
LATEST

برطانیہ کے علاقے پینڈل میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد پاک سرزمین پارٹی کے برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

برطانیہ کے علاقے پینڈل میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد پاک سرزمین پارٹی کے برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

برطانیہ کے علاقے پینڈل میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد
پاک سرزمین پارٹی کے برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

(پ ر) برطانیہ کے علاقے پینڈل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سرزمین پارٹی کے برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اینڈریو اسٹیفنسن اور پینڈل کے ڈپٹی میئر جیمز اسٹارکی نے بھی شرکت کی۔ چودھری الطاف شاہد نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے لیے قرارداد برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو اسٹیفنسن کو دی جس پر انہوں نے برما کے مظلوم مسلمانوں کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔