Categories
LATEST

لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی شرکت عالمی برادری برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف سخت نوٹس لے۔ خلیل اللہ، سینئر نائب صدر پی ایس پی یو کے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گیوٹیریز برما میں جاری ظلم و زیادتی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کی شرکت
عالمی برادری برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف سخت نوٹس لے۔ خلیل اللہ، سینئر نائب صدر پی ایس پی یو کے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گیوٹیریز برما میں جاری ظلم و زیادتی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے لندن کے ذمہ داران و کارکنان نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے میں پی ایس پی یو کے کے سینئر نائب صدر خلیل اللہ، انفارمیشن سیکریٹری امیر فیصل اعوان ،صدر لندن نعیم عباس ، سینئر نائب صدر لندن محمد ریحان آرائیں، نائب صدر لندن فہد وارثی ،انفارمیشن سیکریٹری لندن امتیاز اختر سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنانبڑی تعداد میں شریک تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے ۔ اس موقع پر پی ایس پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گیوٹیریز برما میں جاری ظلم و زیادتی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔