پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے روہینگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری پی ایس پی کے تحت روہینگا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف میرپور خاص، حیدرآباد، لاڑکانہ، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے
September 10, 2017
پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے روہینگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
پی ایس پی کے تحت روہینگا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف میرپور خاص، حیدرآباد، لاڑکانہ، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے
مظاہروں میں پی ایس پی کے کارکنان سمیت سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، طلبہ تنظیموں، مختلف تاجر برادریوں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
مظاہروں کے شرکاء کا میانمار کے روہینگا مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار۔
حکومت پاکستان اقوام متحدہ اور اسلامی فوجی اتحاد میں روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے۔
(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر روہینگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ میانمار میں روہینگا مسلمانوں پہ ہونے والے مظالم کے خلاف میرپور خاص، حیدرآباد، لاڑکانہ، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مظاہرے کیئے گئے۔ مظاہروں میں پی ایس پی کے کارکنان سمیت سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، طلبہ تنظیموں، مختلف تاجر برادریوں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مظاہروں کے شرکاء نے میانمار کے روہینگا مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور پاک سرزمین پارٹی کی پیش کردہ قرارداد کے تحت حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی فوجی اتحاد میں روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے۔