برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ایس پی کے مظاہرے میں شرکت کرنے پہ سیاسی جماعتوں، تاجر برادری،برمی بنگالی ایکشن کمیٹی, طلبہ تنظیمں سمیت عوام قابل تحسین ہیں وسیم آٖفتاب پی ایس پی وائس چیئر مین
September 8, 2017
برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پی ایس پی کے مظاہرے میں شرکت کرنے پہ سیاسی جماعتوں، تاجر برادری،برمی بنگالی ایکشن کمیٹی, طلبہ تنظیمں سمیت عوام قابل تحسین ہیں وسیم آٖفتاب پی ایس پی وائس چیئر مین
حکومت پاکستان کو برما کی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، وسیم آفتاب
حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اب لفظی مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز عالمی سطح اور اسلامی ممالک میں اٹھائیں
بر ما کے مسلمانوں کی امداد کے لیے حکومت پاکستان کے ہر اقدام کو سپورٹ کرینگے
حکومت پاکستان پاک سرزمین پارٹی کی عوامی حمایت سے پیش کردہ قرارداد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر برما کے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم و ستم اور ان کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرے
(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بر ما کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے پی ایس پی کے تحت پریس کلب کے باہر کیے جانے والے مظاہرے میں سیاسی جماعتوں، تاجر برادری، طلبہ تنظیمیں، این جی اوز، سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے اور پاک سرزمین پارٹی کی پیش کردہ قرارداد کومنظور کرکے بتا دیا کہ ہم برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اب لفظی مذمت کے بجائے عملی اقدامات کریں اور برما کے مظلوم مسلمانوں کی آواز عالمی سطح اور اسلامی ممالک میں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں، عوام اور بالخصوص تاجر برادری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ برما کے مسلمانوں کی امداد کے لیے سب متحد ہو کر حکومت پاکستان کے ہر اقدام کو سپورٹ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کی جانب امید سے دیکھ رہے ہیں اس لیے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ عوامی امنگوں کے عین مطابق پاک سرزمین پارٹی کی عوام کی حمایت سے پیش کردہ قرارداد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر برما کے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم و ستم اور ان کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرے اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کی حکومت پر انسانیت سوز مظالم بند کرانے کے لیے دباؤ ڈالے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میڈیا کے نمائندوں نے حق کی آواز کو حکمرانوں تک پہنچا کر احسن انداز میں اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔