برما،میانمار اور روہنگیا میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہےِ وسیم آٖفتاب پی ایس پی وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے برما کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے پارٹی قرار داد پیش کی جسے شرکا ء نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا آج دنیا بھر کے مسلمان اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں آصف حسنین
September 7, 2017
برما،میانمار اور روہنگیا میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہےِ وسیم آٖفتاب پی ایس پی وائس چیئر مین
وسیم آفتاب نے برما کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے پارٹی قرار داد پیش کی جسے شرکا ء نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا
آج دنیا بھر کے مسلمان اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں آصف حسنین
دنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے نجمی عالم پی پی پی
برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں پوری امت مسلمہ متحد ہے، جمعیت علمائے پاکستان مولانا محمد اسرار قادری
مسلمانوں کو برما میں جاری دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا مسلم لیگ رہنما طارق حسن
چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری آواز بنے شیخ محمد فیروز
روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پاک سر زمین پارٹی کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پاک سر زمین پارٹی کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس پی ایس پی سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، اشفاق منگی بھی موجود تھے، احتجاجی مظاہرے میں نجی عالم کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد، پاکستان تحریک انصاف رہنما عمران اسماعیل کی پی ٹی آئی وفد، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا محمد اسرار قادری قیادت میں وفد، تحریک جوانان پاکستان کے وفد، برمی بنگالی کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد فیروز کی قیادت میں وفد، مسلم لیگ ق رہنماء طارق حسن کی سربراہی وفد،مسلم لیگ شیر بنگال کا وفد سمیت مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ اور طلباء اور پی ایس پی کے کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین وسیم آفتاب احتجاجی مظاہرے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے نے کہا کہ برما،میانمار اور روہنگیا میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، مسلمان تعداد یا وسائل کی کمی سے نہیں گھبراتاہم اللہ کی نصرت کے ساتھ اپنی مدد آپ اپنے بھا ئیوں کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے متحد ہے انہوں نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم ستم کے خلاف آواز بلند کرنا خالصتا انسانی حقوق کا معاملہ ہے جس پر مسلمانوں،پاکستان،مسلم ممالک،عالمی طاقتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور برما کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے پارٹی قرار داد پیش کی جسے شرکا ء نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے آزمائش کے دن بھی ختم ہو جائیں گے، دنیا بھر میں مسلمانوں پر جب بھی کوئی آفت آئی تو برمی مسلمان ان کے لئے کھڑے ہوئیانہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمان اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی بات کی جاتی ہے مسلمان بچوں کی نہیں اوردنیا بھر میں مسلمانوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کیا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور ان سے آواز اٹھانے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے جمعیت علمائے پاکستان مولانا محمد اسرار قادری نے کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں پوری امت مسلمہ متحد ہے اورپاک افواج کو برما کے مظلوم مسلمانوں کے لئے نعرہ تکبیر بلند کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے اوپر مظالم کا جواب نہیں دے رہے اس لئے دنیا بھر میں انہیں مارا جا رہا ہیانہوں کہا کہ مصطفٰی کمال نے ثابت کر دیا کہ ہم سب سے پہلے صرف مسلمان ہیں اورمصطفٰی کمال اور انیس قائم خانی کو برما کے مسلمانوں کے لئے آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں مسلم لیگ ق کے سابق ڈپٹی میئر کراچی طارق حسن نے کہا کہ مسلمانوں کو برما میں جاری دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگااورحکومت پاکستان برما کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے آ. انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دنیا بھر کے مسلم ممالک برما میں جاری دہشتگردی پر اپنا واضح موقف دیں برمی بنگالی کمیٹی کی چیئرمین شیخ محمد فیروز نے کہا کہ حکومت پاکستان برما سے سفارتی تعلقات ختم کریاورپاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری آواز بنے۔