پی ایس پی کے تحت روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پریس کلب کراچی کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ترجمان پاک سر زمین پارٹی عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل،پاک سر زمین پارٹی روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی. امت مسلمہ کو اس دکھ کی گھڑی میں تمام اختلافات کو بھلا کر باہمی اتحاد کا مظاہرہ کر کے روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہوگا
September 6, 2017
پی ایس پی کے تحت روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پریس کلب کراچی کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ترجمان پاک سر زمین پارٹی
عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل،پاک سر زمین پارٹی روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی.
امت مسلمہ کو اس دکھ کی گھڑی میں تمام اختلافات کو بھلا کر باہمی اتحاد کا مظاہرہ کر کے روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہوگا.
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے تحت روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف 6 ستمبر 2017 بروز بدھ کو پریس کلب کراچی کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی. انہوں نے عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی. انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس دکھ کی گھڑی میں تمام اختلافات کو بھلا کر باہمی اتحاد کا مظاہرہ کر کے روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کے لئے کھڑا ہونا ہوگا.