Categories
LATEST

ستمبر 1965 کے شہداء کو پوری پاکستانی قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے.سیدمصطفٰی کمال پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

ستمبر 1965 کے شہداء کو پوری پاکستانی قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے.سیدمصطفٰی کمال پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

6ستمبر 1965 کے شہداء کو پوری پاکستانی قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے.سیدمصطفٰی کمال
پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

(پ ر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے 6 ستمبر 1965 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے. 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی مسلح افواج نے ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمیشہ بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔ قوم پاک فوج کے سربراہوں، بہادر افسروں اور جوانوں کو اُن کی جرات پر سلام پیش کرتی ہے. پاک افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو آج بھی ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر دشمنانِ وطن کو بھرپور جواب دے گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پاکستان میں دہشت گردی کا آپسی اتحاد سے منہ توڑ جواب دے گی. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ملک و ملت کے دشمنوں کے خلاف آج بھی متحد اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔