Categories
LATEST

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہے. آصف حسنین عید الاضحٰی سے قبل کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی اب تک جمع ہے بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بیماریوں کے پھوٹنے، مچھر اور مکھیوں سمیت حشرات الارض کی افزائش کا خدشہ ہے

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہے. آصف حسنین عید الاضحٰی سے قبل کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی اب تک جمع ہے بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بیماریوں کے پھوٹنے، مچھر اور مکھیوں سمیت حشرات الارض کی افزائش کا خدشہ ہے

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہے. آصف حسنین

عید الاضحٰی سے قبل کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی اب تک جمع ہے

بارش کے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بیماریوں کے پھوٹنے، مچھر اور مکھیوں سمیت حشرات الارض کی افزائش کا خدشہ ہے

حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ شہر کے تمام علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے شہر کے نشیبی علاقوں میں عوام کیلئے ریلیف سینٹر قائم کرنے اور شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا مطالبہ

کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے زخمی و جانبحق افراد کے لواحقین کے لیے فی الفور معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ

کے الیکٹرک سے آئندہ بارشوں میں ایمرجنسی پلان بنانے کا مطالبہ

 
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہے. عید الاضحٰی سے قبل کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی اب تک جمع ہے جس کی نکاسی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بیماریوں کے پھوٹنے، مچھر اور مکھیوں سمیت حشرات الارض کی افزائش کا خدشہ بھی ہے. انہوں نے حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ سے شہر کے تمام علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے، شہر کے نشیبی علاقوں میں عوام کیلئے ریلیف سینٹر قائم کرنے اور شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے کروانے کا مطالبہ کیا. انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے جانبحق افراد کے اہل خانہ کو بھی کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے جس پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. انہوں نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے زخمی و جانبحق افراد کے لواحقین کے لیے فی الفور معاوضے کی ادائیگی اور آئندہ بارشوں ایمرجنسی پلان بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے.