پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے. افتخار رندھاوا پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا آپسی اتحاد اور بھائی چارے سے مقابلہ کرنا ہوگا. وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
August 30, 2017
پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے. افتخار رندھاوا
پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا آپسی اتحاد اور بھائی چارے سے مقابلہ کرنا ہوگا. وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی
پاک سر زمین پارٹی بغیر کسی تفریق کے ملک بھر میں قومی اتحاد و بھائی چارے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے آئندہ آنے والی نسلیں ہماری طرف امید کی نظر سے دیکھ رہی ہیں
موجودہ نسل کو آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مطالبہ
(پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین افتخار رندھاوا نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے ایسے میں تمام پاکستانیوں کو پاکستان کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا آپسی اتحاد اور بھائی چارے سے مقابلہ کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ پوری پاک سر زمین پارٹی بغیر کسی تفریق کے ملک بھر میں قومی اتحاد و بھائی چارے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلیں ہماری طرف امید کی نظر سے دیکھ رہی ہیں، موجودہ نسل کو آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کریں اور سہی سمت میں جدوجہد کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں.