پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کؤنسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں ہوا پی ایس پی کے قانونی ماہرین کی بھی شرکت اور ابتدائی مردم شماری کی رپورٹ پر تبادلہ خیال
پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کؤنسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں ہوا پی ایس پی کے قانونی ماہرین کی بھی شرکت اور ابتدائی مردم شماری کی رپورٹ پر تبادلہ خیال
August 27, 2017
پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کؤنسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں ہوا
پی ایس پی کے قانونی ماہرین کی بھی شرکت اور ابتدائی مردم شماری کی رپورٹ پر تبادلہ خیال
اجلاس میں مشترکہ طور پر ابتدائی مردم شماری کی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا
29 اگست بروز منگل پریس کانفرنس کر کے عوام کو مردم شماری کے مشکوک نتائج سے آگاہ کیا جائے گا
کراچی (۔ ) پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے ممبران کا اہم اجلاس سینئر وائس چیئرمین انیس ایڈوکیٹ کی صدارت میں پاکستان ہاؤس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے ممتاز آئینی اور قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ روز مردم شماری کی ابتدائی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ رپورٹ حقائق اور صحیح اعداد و شمار کے یکسر منافی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر چیئرمین مصطفی کمال کے بیان کی تائید کی گئی اور ابتدائی اعداد و شمار کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور 29 اگست بروز منگل پریس کانفرنس کر کے مردم شماری کے نتیجے میں پیش کئے جانے والے مشکوک نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔