Categories
LATEST

پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے پرتشویش کا اظہار۔افتخار رندھاوا

پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے پرتشویش کا اظہار۔افتخار رندھاوا

پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے پرتشویش کا اظہار۔افتخار رندھاوا 
ڈینگی وائرس سے متعدد شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ وائس چیئرمین پاک سر زمین پارٹی
پشاور اور خیبر پختون خواہ میں ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے
خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
مشکل گھڑی میں پاک سر زمین پارٹی پشاور اور خیبر پختون خواہ کے عوام کے ساتھ ہے

(پ ر) پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین افتخار رندھاوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متعدد شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ پشاور اور خیبر پختون خواہ میں ڈینگی وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ اس اثناء میں خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاک سر زمین پارٹی پشاور اور خیبر پختون خواہ کی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈینگی وائرس کے علاج کے لئے خیبر پختونخواہ کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پراضافی سہولیات مہیا کر کے ڈینگی وائرس کی روک تھام اور اس کے مستقل تدارک کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کئے جائیں جن کے مثبت نتائج سے ڈینگی وائرس پر جلد مستقل قابو پایا جاسکے۔