Categories
LATEST

سی ویو پر ہونے والے ایکسیڈنٹ میں زخمی خاتون کو نجی اسپتال میں طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس۔ ترجمان پی ایس پی

نجی ہسپتال کے عدم توجہ اور انسانی جان کو بچانے کے بجائے پیسہ کے حصول کو ترجیح دینا قابلِ مذمت ہے
ڈاکٹر ایک معزز پیشہ ہے انکا اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوتاہی کرنا باعث تشویش ہے

کراچی (۔ ) پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے سی ویو پر ہونے والے ایکسیڈنٹ میں زخمی خاتون کو نجی اسپتال میں طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ایک معزز پیشہ ہے انکا اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوتاہی کرنا باعث تشویش ہے انہوں نے مزید کہا کے دو کروڑ سے ذائد آبادی کے شہر میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا کوئی مربوط نظام موجود نہی ہے اور پاکستان کے معاشی حب سمجھے جانے والے شہر کے باسیوں کے لیئے نہ کوئی ایسا ایمرجنسی نمبر یہ ادارہ بنایا گیا ہے جیسے پنجاب میں 1122 کے طرز پر کام کر رہا ہے اگر آج ایسا کوئی ادارہ آپریشنل ہوتا تو تین بچوں کو ان کی ماں سے محروم ہونے سے بچایا جاسکتا تھا یہ گورننس کی بدترین مثال ہے۔ وزیراعلی سندھ، گورنرسندھ، صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے جا ں بحق ہونے واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے ایثالِ ثواب کے لیئے دعا کی