امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے
August 26, 2017
امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فوج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں
امریکا کو خطہ اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کے انتہائی اہم کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چایے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو خطہ میں جو رول دینا چاہتاہے اس سے نا صرف خطہ بلکہ دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے
امریکہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو
امید کرتے ہیں کہ خطہ میں امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دونوں ممالک مشترکہ تعاون کا سلسلہ باہمی اعتماد کی فضا کے ساتھ جاری رکھیں گے
کراچی () پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فوج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں اور امریکا کو خطہ اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کے انتہائی اہم کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو خطہ میں جو رول دینا چاہتاہے اس سے نا صرف خطہ بلکہ دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے لہذا امریکہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ خطہ میں امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دونوں ممالک مشترکہ تعاون کا سلسلہ باہمی اعتماد کی فضا کے ساتھ جاری رکھیں گے