Categories
LATEST

امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے. سید مصطفٰی کمال دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں

امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے. سید مصطفٰی کمال دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں

امریکی صدر کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے. سید مصطفٰی کمال

دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں

امریکا کو جنوبی ایشیاء اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کے انتہائی اہم کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو خطے میں جو رول دینا چاہتے ہیں، اس سے نہ صرف خطے بلکہ امریکہ سمیت دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے

امریکہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو

امید ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دونوں ممالک مشترکہ تعاون کا سلسلہ باہمی اعتماد کی فضا کے ساتھ جاری رکھیں گے

 

کراچی ( ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو نظر انداذ کرنا قابل تشویش ہے. ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی افواج اور عوام نے لازاوال قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو نہ صرف بے تحاشا معاشی نقصان ہوا ہے بلکہ پاکستانی قوم نے امن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نظرانے بھی دیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ امریکا کو خطے اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کے انتہائی اہم کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو جنوبی ایشیاء کے خطے میں جو رول دینا چاہتے ہیں اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا جس کی وجہ سے نا صرف اس خطے بلکہ خود امریکہ سمیت دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ ہو سکے. انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ خطے میں امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دونوں ممالک مشترکہ تعاون کا سلسلہ باہمی اعتماد کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے جاری رکھیں گے.