Categories
خبریں

کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے۔ آصف حسنین

کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے۔ آصف حسنین

تباہ حال سڑکوں نے میگا سٹی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ صدر کراچی ڈویژن پاک سر زمین پارٹی
حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگ کر شہریوں کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار۔
کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ۔
چند گھنٹوں کی بارش میں پورا شہر تاریخی میں ڈوب گیا، تار ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
حالیہ بارشوں میں جانبحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے مالی معاوضے کا مطالبہ۔
نکاسی آب کیلئے واٹر بورڈ اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔
پ ر)کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت اورکراچی کے بلدیاتی اداروں کی  ناقص کارکرگی کا بھانڈا پھوڑدیاہے شہر کی مرکزی شاہراہوں، ملحقہ علاقوں اور محلوں میں نکاسی آب کا صحیح انتظام اور کچرے کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، ان خیالات کا اظہارپاک سر زمین پارٹی کے کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کچرا کیچڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور تباہ حال سڑکوں نے میگا سٹی کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ شہر کے نام نہاد دعوے داروں کی کارکردگی بارش میں صفر رہی اورحکومت سندھ نے بھی شہر کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والے موجودہ شہری وسائل کو جس طرح لوٹ رہے ہیں ہیں وہ انتہائی افسوس ناک ہے، شہر کے لوگ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگ کر شہریوں کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش میں پورا شہر تاریخی میں ڈوب گیا ، تار ٹوٹنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے حالیہ بارشوں میں جانبحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے شہر کی حالیہ صورتحال کو کے الیکڑک کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی بندش سے عوام کو کئی کئی گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، انہوں نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور شہر کے منتخب عوامی نمائندوں کے شہر کے نمائشی دوروں سے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو پابند کیا جائے کہ کو وہ شہر سے فوری طورپر کچرے کو صاف کریں، نکاسی آب کیلئے واٹر بورڈ اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو سکے۔