اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے یومِ نجات منائیں گے. انیس ایڈوکیٹ پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد کی عامر خان کی سربراہی میں آمد ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری و دیگر بھی شریک امید ہے کہ پاکستان اور اہلیانِ کراچی کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم غدار وطن (الطاف حسین) کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی
اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے یومِ نجات منائیں گے. انیس ایڈوکیٹ پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد کی عامر خان کی سربراہی میں آمد ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری و دیگر بھی شریک امید ہے کہ پاکستان اور اہلیانِ کراچی کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم غدار وطن (الطاف حسین) کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی
August 21, 2017
22 اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے یومِ نجات منائیں گے. انیس ایڈوکیٹ
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد کی عامر خان کی سربراہی میں آمد
ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری و دیگر بھی شریک
امید ہے کہ پاکستان اور اہلیانِ کراچی کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم غدار وطن (الطاف حسین) کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی
پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے
وہ عناصر جو آج بھی ملک کا امن تباہ کرنے کیلئے غدار وطن (الطاف حسین) کے آلہء کار بنے ہوئے ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے
پاک سر زمین پارٹی کے ذریعے تشدد کی سیاست کا خاتمہ کر کے ملک و قوم کی ترقی کے لئے عملی کردار ادا کریں گے
پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کو نہ صرف سراہیں گے بلکہ ملکی و قومی مفاد میں مکمل تعاون بھی کریں گے
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی جانب سے ملک کی سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز، موجودہ مسائل اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی. تفصیلات کے مطابق 21 اگست 2017 بوقت 12 بجے دوپہر کو ایم کیو ایم کے وفد نے ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سربراہی میں پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس پہنچ کر پی ایس پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد میں فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری و دیگر بھی شریک تھے. پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ، وائس چیئرمین وسیم آفتاب اور اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل نے ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا. اس موقع پر پاکستان ہاؤس میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے حق میں نعرے لگائے. انیس ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ 22 اگست کو سندھ بالخصوص کراچی کی عوام غدار وطن (الطاف حسین) سے نجات پر یومِ نجات منائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور اہلیانِ کراچی کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم غدار وطن (الطاف حسین) کے خلاف واضح موقف اختیار کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور جو لوگ آج بھی غدار وطن (الطاف حسین) سے رابطے میں ہیں اور ملک کے خلاف سازشیں کر کے یہاں کا امن تباہ کرنے کیلئے اس کے آلہء کار بنے ہوئے ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر ملک دشمن عناصر کے لئے عبرت کا نشان بنایا جائے. ایک سوال پر انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے ذریعے تشدد کی سیاست کا خاتمہ کر کے ملک و قوم کی ترقی کے لئے عملی کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کو نہ صرف سراہیں گے بلکہ ملکی و قومی مفاد میں مکمل تعاون بھی کریں گے.